Faraz Faizi

Add To collaction

14-Dec-2021-تحریری مقابلہ- مٹی کے کھلونوں سے دل کو نہ لگایا کر



★♥★♥★♥★

 مٹی کے کھلونوں سے دل کو نہ لگایا کرے
 جو پورے نہ ہوں ایسے سپنے نہ جایا کر

 محشر میں خدا تیرے عیبوں کو چھپا دے گا
 دنیا میں تو لوگوں کے عیبوں کو چھپایا کر

 ہمسائے اجالوں کو ترسے ہیں تیرے اے دوست
 شام ہوتے ہی گھر بھر کے شمعیں نہ بجھایا کر

 روتی ہیں کلپتی ہیں دہلیز پہ ماں تیری
 اے نور نظر ماں کے پردیس نہ جایا کر

 جو مجھ کو مگن کردے محبوب کی چاہت میں
 ائے مرغِ چمن مجھ کو وہ نغمہ سنایا کر

 معلوم ہے دلبر کو فیضی تیرے دل کا حال
 لوگوں کا بھلا کیا ہے ان کو نہ بتایا کر

★♥★♥★♥★
 کاوشِ فکر: فرازفیضی کشن گنج بہار
 Mobile No.: 9326 187 516


   7
7 Comments

Simran Bhagat

15-Dec-2021 04:29 PM

Beautiful ❤❤

Reply

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

15-Dec-2021 11:37 AM

Wah

Reply

Dr.Abdul Aleem khan

15-Dec-2021 10:19 AM

Bht khob

Reply